بینظیر یونیورسٹی میں پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز

637
بینظیر شہید بھٹویونیورسٹی میں منعقدہ باکسنگ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید زاہد حسین باکسنگ کلب کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ یوتھ اینڈ افیر حکومت سندھ کی جانب سے SSB پاکستان ڈے مین اینڈ وومین باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے بینظر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں منعقد ہوئے۔ ٹورنامنٹ کاافتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ دوسرے دن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صدیق پٹنی تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر صدیق پٹنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،اگر حکومت ساتھ دے تو ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے باکسنگ ٹورنامنٹ کو تسلی کے کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان باکسنگ ٹیم کے کوچ علی بخش بلوچ مہراللہ،ایشین گولڈ میڈلسٹ،اسپورٹس آفیسر حسن آصف، ورلڈانٹرنیشنل چیمپئن سکندر بلوچ سابق سیکرٹری جنرل اکرم خان.غلام حسین پٹنی.اور پروفیشنل باکسنگ چیمپئن نادر بلوچ.عبدالروف قریشی عدنان بابا ارشد اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ریفری جج کے فرائض ساجد راجہ،جمیل عزیز،عبدالغفور،اسد اسماعیل ،سلیم کامرانی.علی حیدر خان.کریم بلال،زمان شاہ،محمد علی،جوزی اور اسلم پرویز،نے ادا کیے۔تقریب کے آخر میں باکسرز میں میڈل اوراسناد بھی تقسیم کیے گئے. نورمحمد کامرانی کو کیش انعامات سے نوازا گیا۔بعد ازاں ٹورنامنٹ کے آرگنائزر دوست محمد بھٹو نے مہمانوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔