اسلام آباد :تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

293

 

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے اسلام آ باد میں کورونا کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے، تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل در آ مد یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے آبپارہ مارکیٹ اور اتوار بازار پر چھاپا مارکر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور ہوٹل سیل کر دیے۔ڈپٹی کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد گرفتار اور جرمانے کیے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آابادمصطفی تنویربھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا۔ عوام کو ماسک پہننے کی ہدایت اور خلاف ورزی پرجرمانے کیے۔