اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان کے 2 ارکان اپنے 5 سال مکمل کرنے کے بعد 25 جولائی کو ریٹائر ہوجائیں گے، وفاقی حکومت نے نئے ارکان کے تقرر پر کام شروع کردیا۔ میڈیا پورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سینئر وزرا کو موزوں نام تلاش کرنے کاٹاسک سونپ دیا ہے، الیکشن کمیشن کے رکن کے پی ارشاد قیصر اور رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی 25 جولائی کو ریٹائر ہوجائیں گے، وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بریفنگ دیدی گئی ہے۔