مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

132

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مریم بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، شاید کوئی انفیکشن ہوگیا جس کا علاج جاری ہے، ان کی جلد صحت یابی کے لیے بہت ساری دعائیں۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں حنا پرویز نے اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ ! میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ابھی تک مہلک وائرس سے بچی ہوئی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی رپورٹ کا اسکرین شیئر کیا۔