لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنے پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔