کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں27لاکھ 89ہزار سے متجاوز

295

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ(صباح نیوز) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2789628ہو گئیں ، کیسز 12 کروڑ 72لاکھ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 562012ہو گئیں ،کیسز3کروڑ9لاکھ17ہزار ہو گئے،جبکہ ملک بھر میں 13 کروڑ 66 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگادی گئی ہے۔ برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں310694ہو گئیں، کیسز24لاکھ90ہزار سے بڑھ گئے۔ متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں ہلاکتیں161586ہو گئیں جبکہ کیسزایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ روس میں 97404افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ10ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں126573، کیسز43لاکھ29ہزار سے تجاوز کر گئے ۔فرانس میں 94465افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز45لاکھ8ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں107636اور کیسز 35 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونیوالوں کی تعداد 10 کروڑ25 لاکھ 66 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ19لاکھ 26 ہزار سے زاید فعال کیسزہیں۔