اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون ملکی مفاد میں نہیں، مصطفی کمال

225

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے مجوزہ مسودہ قانون پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مجوزہ مسودہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، امید کرتے ہیں کہ حکومت مجوزہ مسودے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں تاجروں کے وفد سے حلقہ این اے 249 کے مرکزی دفتر میں ملاقات کے دروان کیا۔ انہوں نے
مزید کہا کہ پہلے ہی کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ عوام کو 2 وقت کی روٹی میسر نہیں، عوام میں اسٹیٹ بینک کے مجوزہ مسودے کو لے کر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔