اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو جلد صحت یاب کرے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ تمام بیماروں کو جلد سے جلد صحت یاب کرے اور وہ اپنے ہوں یا پرائے اللہ سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔شہباز گل نے کہا کہ ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور جو اپنی ہزیمت سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کر کے منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔