جے یو آئی (ف )کا مجلس شوریٰ کا اجلاس 6اپریل کو طلب

193

 

اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور وخوض کے لیے جے یو آئی (ف) کے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 6اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے ۔اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہو گا
۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں قومی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی شریک ہوںگے۔ جس میں حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہوگا۔ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں پی ڈی ایم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔