کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ترک عوام کے دل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ترکی کے عوام اور میڈیا کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی
صاحبزادی سمیہ اردوان و دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں آگاہ کیا۔فوزیہ نے بتایا کہ امریکا میں عافیہ صدیقی کی ناحق قید کے دوران انسانیت سوز تشدد، متعصبانہ رویہ اور ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ اگرامت مسلمہ اپنی مسلمان بیٹی کے لیے متحد ہوجائے تو عافیہ کو اب تک قیدنہیں رکھا جا سکتا تھا اور پوری دنیا میں مسلمانوں کی اس طرح تضحیک نہیں ہوتی۔