وزارت ریلوے کا نصف ٹرینیں بند اور بکنگ 50 فیصد کرنیکا فیصلہ

338

اسلام آباد (صباح نیوز) کورونا کی تیسری لہر میں بڑھتے کیسز کے باعث وزارت ریلوے نے بھی رواں ہفتے مسافر ٹرینیں بند کرنے اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے 2 روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 50 فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے، سندھ حکومت بھی کورونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔