کراچی(پ ر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج(کے ایم ڈی سی) کے طلبہ وطالبات کی معروف فلاحی تنظیم ’ہوپس‘(HOPES) نے ہرسال کی طرح اس سال بھی فنڈز کے حصول کے سلسلے میں زکوٰۃمہم کا آغاز کر دیا ہے۔ HOPESکئی برسوں سے عباسی شہید اسپتال میں زیرعلاج غریب و نادار مریضوں کی مدد اور فلاح وبہبود کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہ تنظیم عباسی شہید اسپتال کے ’ روم نمبر41‘ میں قائم اپنی فارمیسی سے اسپتال میں داخل مستحق مریضوں کو روزانہ ہزاروں روپے کی ادویات و دیگر طبی اشیا فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ عباسی شہید اسپتال میں ضرورت مند مریضوں کے لیے HOPES DIAGNOSTICS لیبارٹری بھی قائم ہے جہاں مفت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔میڈیکل اسٹوڈنٹس کی یہ فلاحی تنظیم اپنی سرگرمیوں کی انجام دہی کے سلسلے میں مکمل طور پر زکوٰۃ اور دیگرعطیات پر انحصار کرتی ہے۔ HOPES کے اراکین نے جی جان لگا کر اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اس مہم کے ہر مرحلے میں شفافیت کو یقینی بنایا۔