کراچی میں بھی ہندو برادری نے ہولی بھرپورانداز میں منائی

247

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی بھرپور انداز میں منایا۔ اس حوالے سے کراچی کے مختلف مندروں میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے مختلف علاقوں میں گھروں اور مندروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔ ہولی کے موقع پر ہندوؤں نے خصوصی پوجا پاٹ کی اور ہولی کی خوشی منائی۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں ، بوڑھوں ، نوجوانوں اور خواتین نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے۔ ہولی کی تقریبات سوامی نارائن مندر سمیت دیگر مندروں میں ہوئیں۔