کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چوبیسویں کانووکیشن میں تقریباً 100سے زائدطلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں اور امتیازی نمبروں سے اول، دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کیے گئے۔ ریحان شمس اور علی اکبر صدیقی کو شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں دی گئیں۔اول پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والوں میں محمد شرجیل بیگ (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، مریم سلیم (شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ)، رابعہ اسد (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، محمد باسط خان (سول انجینئرنگ)، محمد عثمان خان (شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ)، محمد احمد گل زمان (شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، ایمن جاوید، رمشا طارق ،مریم بشیر، بریرا شوکت (شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورسلمیٰ نور (شعبہ آرکیٹیکچر) شامل ہیں۔ جب کہ دوم پوزیشن پر چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں سیدہ جویریا ندیم (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، مرزا حمزہ عمر (شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ)، مہرالنساء (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، انعم ممتاز خان (شعبہ سول انجینئرنگ)، محمد شہریار خان (شعبہ ٹیلی کام انجینئرنگ)، محمد اذہان خان ،عطرت زہرہ (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، سندس اعجاز ، نیہاء مسیح الدین (شعبہ بائیو انفارمیٹکس)، رامیش الرحمن)شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور محمدطلحہ قریشی (شعبہ آرکیٹیکچر) شامل ہیں