آرٹس کونسل میں حسینہ معین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

316

کراچی ( پ ر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف ڈراما نویس اور آرٹس کونسل کراچی کی نائب صدر حسینہ معین کی یاد میں تعزیتی اجلاس جون ایلیا لان میں منعقد کیاگیا۔ اجلاس میں ادیب و دانشور انور مقصود، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ،افتخار عارف ، کشور ناہید، حارث خلیق، منور سعید ،ارشد محمود، اداکار شکیل ، ساجد حسن، خالد انعم اور مہتاب اکبر راشدی، سمیت معروف علمی و ادبی شخصیات اور ٹی وی کے نامور ستاروں کے علاوہ سیکرٹری آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، جوائنٹ سیکرٹری سید اسجد بخاری ، گورننگ باڈی کے رکن طلعت حسین، ڈاکٹر قیصرسجاد، کاشف گرامی، قدسیہ اکبر، محمد اقبال لطیف، سید سعادت علی جعفری ،عنبرین حسیب عنبر، ڈاکٹر ایوب شیخ، نصرت حارث، بشیر خان سدوزئی، عظمیٰ الکریم، شکیل خان، اخلاق احمد، عرفان اللہ خان نے شرکت کی، نظامت کے فرائض ہما میر نے انجام دیے ، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہاکہ ان کے جانے سے ہمارا ذاتی نقصان ہوا ہے، وہ ہماری ماں اور سربراہ تھیں، ہم آرٹس کونسل کے ہال کا نام حسینہ معین ہال رکھ رہے ہیں ان کا نام آرٹس کونسل میں ہمیشہ باقی رہے گا، انہوں نے کہاکہ حسینہ آپا جیسے لوگوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو زینت بخشی، انہوں نے 23 مارچ کے پروگرام میں آخری تقریر کی اور کہا کہ میں چلتی ہوں اور پھر وہ ہمیشہ کیلیے چلی گئیں۔بھارت سمیت دنیا کے ادیبوں اور فنکاروں نے تعزیت کیلئے آرٹس کونسل فون کیا ہے میں ان سب کا شکرگزار ہوں