کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانا ت جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی( آنرز )سال آخر کے سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں گورنمنٹ اسلامیہ لاء کالج کی شازیہ گوہر بنت سراج الدین قریشی سیٹ نمبر34132 نے 1351 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کے طاہر خان ولد قطب الدین سیٹ نمبر33807 نے1333 نمبرزکے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ اسلامیہ لاء کالج کے محمد جاوید الیاس ولد محمد الیاس سیٹ نمبر33954 نے1327 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 701 طلبہ شریک ہوئے،31 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ323 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 50.50 فیصدرہا۔ بی اے ایل ایل بی( آنرز) سال آخرکے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 89.74 فیصدرہا۔نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی شہاب نازبنت موسولی خان سیٹ نمبر33432 نے2153 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ردا طارق بنت سید طارق سلطان سیٹ نمبر33428 نے 2148 نمبرز کے ساتھ دوسری اور سحرش بنت سلامت خان سیٹ نمبر33433 نے 2112 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 39 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 12 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔