شب برأت میں مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں‘جماعت اہلسنت

89

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پندرہ شعبان (شب برأت) پیر 29 مارچ کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اللہ تعا لیٰ کے حضو ر گنا ہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی،رزق کی کشادگی، آفات و بلیات،مصیبت،محتا جی،تنگ دستی، وبائی امراض سے صحت و عا فیت،عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی،شہر بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکیے جائیں گے۔ سو رہ یٰسین کی تلاوت اور دعا ئے نصف شعبا ن کا ورد کیا جا ئے گا۔ بعد عشا عبا دات الٰہی،توبہ استغفا ر، شب بیداری اورمسا جد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کریں گے، اجتماع سے علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری خطاب و دعا فرمائیں گے۔جماعت اہلسنّت کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،سید عبد الحق سیفی،مفتی بلال قادری،علامہ کامران قادری،مولانا الطاف قادری،سید رفیق شاہ اورمولانا شوکت سیالوی نے مشتر کہ بیان میں کہا کہ شب برأت میں بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کر یم ؐ کی تعلیما ت کے مطا بق عبا دت الٰہی میں مشغو ل ہو کر ہی اللہ کی رحمت کوحا صل کیا جاسکتاہے۔