کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر قائد کے سلگتے اور گھمبیر مسائل کے حل اور تین کروڑ سے زائد شہریوں کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے جاری ‘حقوق کراچی تحریک’ کے سلسلے میں اتوار 28 مارچ کو شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہاؤس عظیم الشان اور تاریخی ‘حق دو کراچی ریلی’ نکالی گئی جس میں شہر بھر سے عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی میں نوجوان، بزرگ، طلبہ و اساتذہ، محنت کش اور مزدوروں سمیت شہر کے ہر طبقے اور زبان بولنے والے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد جوق در جوق شریک ہوئے۔ ریلی میں بعض شرکاء اپنی فیملی کے ہمراہ بھی شریک ہوئے جن میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔