ہارٹ آف ایشیا کانفرنس: شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

293

اسلام آباد: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس 30 مارچ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق   30 مارچ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی  ہارٹ آف ایشیا کانفریس کا وسیع ایجنڈا ہے جس معیشت تجارت رکن ممالک میں رابطوں سمیت متعدد ایشوز شامل ہیں جبکہ سفارتی حلقے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی غیر متوقع ملاقات کی جانب توجہ لگائے ہوئے ہیں۔

اعلیٰ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا وزرا ے خارجہ لیول کی کانفرنس اہمیت اختیارکرسکتی ہے، پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی اچانک ملاقات سمت کا تعین کر دے گی کہ پاکستان بھارت تعلقات کس طرف جائیں گے۔

واضح رہے ایران، افغانستان ، بھارت ، پاکستان ،چین ، ترکی ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، تاجیکستان، ترکمنستان، قزاقستان، جمہوریہ آذربائیجان، قرقیزستان اور روس ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے ممبرممالک ہیں۔