راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی جاری تحریک کے دوسرے فیز میں مختلف شہروں میں جلسے ہو رہے ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ موجودہ اور سابق حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ اور ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسے میں ماسک پہن کر آئیں۔ مہنگائی، غربت ، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میںآج عظیم الشان جلسہ ہو گا۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کلیدی خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ جلسے میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔