منی بجٹ لاکر عوام کو زندہ درگور کردیا گیا‘ قمر زمان کائرہ

286

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ کا آنا صرف ظالمانہ اقدام ہی نہیں بلکہ معاشی حالات کے ستائے غریب عوام کو زندہ در گور کرنے کے بھی مترادف ہے‘ سلیکٹڈ عمران نیازی عوام کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ اور پرائی بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں نہیں آئی‘ ہمیشہ عوامی قوت سے اقتدار حاصل کیا ہے۔ انہوں نے 290 ارب روپے کا ٹیکس استثنا ختم کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس اصلاحات نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنیکے لیے اقدام ہے‘ عوام باشعور ہیں‘ مزید وقت ضائع کیے بغیر مسائل حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ڈویژنل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔