جامعات کی بندش سے تعلیمی بحران جنم لے گا، ثناء ہارون

164

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات ثناء ہارون نے پنجاب اور خیبر پختونخواکے اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش سے ہونے والا تعلیمی حرج طلبہ کے پورے تعلیمی سال پر اثرانداز ہوگا اور اس سے بڑا تعلیمی بحران جنم لے گا۔ موجودہ حالات اور پچھلے تعلیمی سال ہونے
والے حرج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ دانشمندانہ نہیں بلکہ حکومت کو چاہیے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ممکن بناتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت تعلیم موثر اقدامات اور حکمت عملی کے ساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے پر غور کرے ۔