حیدرآباد کی تباہی کی وجہ سیاسی وفادار سرکاری افسران ہیں، راشد خلجی

131

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدرآباد کے رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے چند سیاسی وفادار افسران کے عمل وکردار کو
حیدرآباد شہر تباہ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران مہمان اداکار بن گئے ہیں جبکہ ذمے داریوں سے غافل ضلعی انتظامیہ اب صرف تقریبات میں فوٹو سیشن میں نظر آتی ہے انہیں شہریوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور سندھ حکومت نے اپنی نا اہلی سے دیہی سندھ کو تباہ کیا اب انکے وفادار نوکرشاہی سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے کرپٹ افسران ہوش کے ناخن لیں اوراپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ورنہ حق پرست عوام انکا احتساب کریں گی ۔