سکھر، علی واہن میں تین روز سے بجلی بند ، مکین پریشان

236

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے علاقے علی واہن میں گزشتہ تین 3 روز سے بجلی بند ہونے کے سبب کاروبار زندگی مفلوج، گھروں میں موجود خواتین، بچے، مرد اور ضعیف افراد گرمی میں سخت اذیت سے دوچار، بجلی چوری روکنے کے لیے پی وی سی کنڈیکٹر کیبل لگانے کے مطالبے پر روہڑی سب ڈویژن عملے نے پانچ محلوں کے ٹرانسفارمر کا ٹ کر بجلی منقطع کردی مکینوں کا الزام، مذکورہ محلوں پر لاکھوں روپے کی بقایاجات کی وجہ سے بجلی منقطع کی ہے سیپکو حکام کا مؤقف۔ روہڑی سب ڈویژن کے علاقے علیواہن کے شیخ محلہ، عباسی محلہ، عیدگاہ والی گلی، مومن کالونی، سومرا محلہ کے ٹرانسفارمر سے لنک اتار کر سیکڑوں گھروں کی بجلی منقطع کردی ہے، علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن پہلے ہم نے علاقے میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں بجلی چوری بند کروانے کے لیے گزشتہ ڈھائی سال سے التوا کا شکار پی وی سی کنڈیکٹر کیبل کا کام مکمل کرنے اور چوری بند کروانے کے مطالبے پر سیپکو روہڑی عملے نے علی واہن کے پانچ محلوں کے ٹرانسفارمر کاٹ کر سیکڑوں گھروں کی بجلی منقطع کردی، جس کے باعث علاقے میں کاروبار زندگی مفلوج، علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا۔ گھروں، مرد، خواتین، بچے بزرگ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر، سیکرٹری پانی و بجلی سیپکو چیف سے مطالبہ کیا کہ علیواہن میں بجلی چوری کا سلسلہ بند کروا کر فیڈر کو ایکسپریس کیا جائے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر سیپکو سب ڈویژن روہڑی کے عملے نے ٹرانسفارمر کاٹ کر بجلی منقطع کرنے کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ محلوں پر سیپکو کے لاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں، بل نہ بھرنے پر بجلی منقطع کی ہے۔ علاقہ مکین اقساط میں بل بھریں تو بجلی بحال کردی جائے گی۔