دادو(نمائندہ جسارت)دادو کے علاقے غلام محمد لاشاری میں کتے کے کاٹنے سے 3 سال کا بچہ انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق کتے کے کاٹنے کا واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واہی پاندھی اور گردونواح میں پاگل کتوں نے گھروں میں سوئے افراد پر حملہ کیا تھا،3
روز قبل پاگل کتے کے کاٹنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کو 24 مارچ کو ویکسین لگائی گئی تھی، ویکسین لگانے کے بعد بچے کو گھر بھیج دیا گیا تھا، بچے کو مزید 3 ویکسین اور لگائی جانی تھی،دوسری ویکسین 27 مارچ کو لگانا تھی لیکن بچے کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت بگڑنے پر والدین اسے علاج کے لیے کسی اور جگہ لے گئے تھے۔ خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت میں حکم دیا تھا کہ جہاں کتے کے کاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔گذشتہ دنوں کتوںکے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر عدالت فریال تالپور سمیت 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔