شعرا کی جانب سے حق دو کراچی ریلی کی تائید، شرکت کا اعلان

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ علم و ادب کراچی کے رہنما اور جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ادبی کمیٹی کے رکن جہانگیر خان نے شہر کے معروف شعرا کرام اختر سعیدی ، آفتاب مضطر ، میر واصف علی ، مجید محور ، محمد سعید خان ، صاحبزادہ عتیق علی ، سحرانصاری ، ظہیر خان ، غازی بھوپالی ، خالد معین ، سلمان صدیقی ، معراج جامعی ، قمر وارثی ، سلطان آسی ، عبد الباسط اور شارق رشید سے ملاقات کی ، ملاقات میں شعرا کرام کو جماعت اسلامی کے تحت آج شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہائوس ’’حق دو کراچی ریلی ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کراچی تحریک کا مطالبہ ہے کہ کراچی میں مردم شماری دوبارہ کرائی جائے ، عروس البلاد کو حق دیا جائے اور نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں ، اہل قلم کی سرکاری سرپرستی کی جائے ، شعرا کرام نے حقوق کراچی تحریک کو سراہا اور ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ۔