خواتین آج ریلی میں بھر پور شرکت کریں گی ، اسما سفیر

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی اہل کراچی کے جائز اور قانونی حق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔شہر کے حق کے لیے اٹھائی جانے والی آواز میں خواتین، جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں اور ان کی تائید اور حمایت کرتی ہیں۔ یہ بات جماعت اسلامی حلقہ کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کراچی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حق دو کراچی ریلی کے ذریعے اہل کراچی آج اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔