کراچی(اسٹاف رپورٹر) حق دو کراچی ریلی میں شرکت کے لیے ضلع غربی میں تیاریاں مکمل،عوام وکارکنان میں قابل دید جذبہ ذمے داران و کارکنان نے گھر گھر اور بازاروں میں جاکر ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر مولانا مدثرحسین انصاری کی قیادت میں قافلہ آج بعد نماز ظہر دفتر جماعت اسلامی ضلع غربی سے روانہ ہوگا ۔