کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہپنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے لیے سیٹنگ پر ہم نے نہ کوئی الزام لگایا اور نہ تنقید کی۔ اکثریت حاصل ہونے کی وجہ سے قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلز پارٹی کا جمہوری حق ہے۔