ٹریفک حادثات و واقعات میں 16 سالہ لڑکی سمیت 6 جاں بحق

648

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات وواقعات میں16سالہ لڑکی سمیت6جاںبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری نیا آباد گلی نمبر 5میں مریم مسجد کے قریب زبیدہ ٹیرس کے فرسٹ فلور پر فلیٹ سے خون میں لت پت 29سالہ نوجوان کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو سر پر کند آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں نعش کی شناخت نوید خان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی علاوہ ازیں سپر ہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے اندر سے نوجوان کی لاش ملی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش فوری طو رپر عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے انسپکٹر صفدر مشوانی کے مطابق متوفی کی شناخت 55سالہ محمد قاسم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی جو سبزی منڈی کے اندر کے سبزی وغیر ہ کی پیکنگ کرتا تھا اور اسکی موت طبعی ہلاکت ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ سپرہائی وے DHA اترائی کے قریب ٹرالر الٹنے سے ٹرالر ڈرائیور بہادر خان ولد غریب شاہ ہلاک ہوگیا۔کورنگی نمبر 06 یامین ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں25 سالہ نوجوان محمد فیضان جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ رئیس گوٹھ لکی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کورنگی کراسنگ کے قریب تیز گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی لڑکی کو ٹکر ماردی اور فرار ہوگیا ۔ متوفیہ کی شناخت 16مشال دختر ملک احسان کے نام سے ہوئی جو کورنگی زمان ٹائون کی رہائشی تھی۔