اجرتی قاتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث 28ملزمان گرفتار

418

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں سے اجرتی قاتل سمیت سنگین جرائم میںملوث 28ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزمان نے قتل کے لیے سائلنسر گن کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان صداقت اللہ عرف گوپی اور عبدالصمد کے قبضے سے دو پستول کو برآمد کیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش 12 روز قبل کوہاٹ کالونی، شاہ لطیف میں رمبیل عرف طور نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور قتل میں سائلنسر گن کا استعمال کیا۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوںنے 12 لاکھ روپے قتل کی سپاری لی۔ اے وی ایل سی اورنگی اور بلدیہ نے مشترکہ کارروائی میں ہائی روف لفٹنگ میں ملوث2 انتہائی مطلوب سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے ایک ہائی روف اور تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ الفلاح پولیس نے چنٹوگینگ کے چار موٹر سائیکل لفٹرشاہراہ فیصل،نیو کراچی،حیدری مارکیٹ، بلال کالونی،کورنگی انڈسٹریل ایریا،کھوکراپار پولیس نے مقابلوں میں 20اسٹریٹ کریمنلز اور بائیک لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔