ایران اور چین میں25سالہ اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ

476

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ اسٹرٹیجک اکنامک (تزویراتی معاشی ) شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے۔معاہدے کے تحت چین ایران کے درمیان توانائی، انفرااسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کے معاہدے کے مسودے پر 2016ء سے کام جاری تھا۔ رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور 2018ء میں امریکی پابندیوں سے قبل تک وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔