محفوظ مستقبل کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے,شمس الرحمن سواتی

348

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا جلسہ عام پوری قوم کے لیے ایک پیغام اور ان طبقوں کے لیے اُمید ہے، جو اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پس کر رہ گئے ہیں۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہم قوم سے رابطہ رکھیں گے اور ان کے لیے تبدیلی کاپیغام لے کر آئے ہیں۔ یہ جلسہ بھی اسی لیے ہو رہا ہے اور جماعت اسلامی کی قیادت پوری قوم کی رہنمائی کرتی ہے۔ انہیں اس ملک میں ایک خوشحال اور اسلامی ملک دینا چاہتی ہے۔ یہی ہمارا پیغام ہے اور یہی ہماری منزل بھی ہے کہ یہ ملک ایک ایسے نظام کے ساتھ چلایا جائے جس میں انصاف ہو، عدل ہو۔ جہاں اسلامی نظام حیات ہی کے ذریعے انسانی زندگی بسر کی جارہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پس کر رہ گئے ہیں اور73 سال سے یہی لوگ مختلف سیاسی جماعتوں میں رہ کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے لوگوںسے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے خاندانوں اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہوں کیوں کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی ایک زبردست پلیٹ فارم ہے۔