اسلام آباد(اے پی پی) کورونا کی تیسری لہر میں شدت آتے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہفتے اور اتوار کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔کرائسس مینجمنٹ کی سفارش پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پیر سے جمعہ تک کام کیاجائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔