شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

133

لاہور (آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر ن لیگ شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلیے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی ہے جس
میں نشاندہی کی گئی کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور اس پر ٹرائل ہو رہا ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کئی ماہ سے جیل میں ہیں اور تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے کوئی ریکوری نہیں کرنی اور وہ تواتر کے ساتھ ریفرنس کے ٹرائل میں پیش ہو رہے ہیں۔، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں گزشتہ پانچ ماہ سے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوں میری عمر 70سال ہو گئی ہے اور میں کینسر کا مریض ہوں۔ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 29مارچ کو سماعت کرے گا ، عدالت عالیہ نے 29مارچ کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔