راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین آغوش یو ایس اے شکور عالم کی الخدمت فائونڈیشن پاکستان آمدپر کارکنوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ چیئرمین آغوش شکور عالم نے سنیئر نائب صدر احسان اللہ وقاص اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل منیجر پروگرامز حماد اختر،جنرل منیجر ماس میڈیا عمیرادریس اور دیگر پروگرامز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آغوش یو ایس اے کے کام سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید احسان اللہ وقاص نے چیئرمین آغوش سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن پورے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں خدمت خلق کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کو الخدمت کے فلاحی کاموں کو مثال بنانا چاہیے تاکہ ضرورت مندعزت نفس اور وقار کیساتھ زندگی بسر کر سکے۔