اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے۔