وفاقی اور صوبائی محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین خود کو تنہا نہ سمجھیں، حفیظ سبزواری

196

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حفیظ سبزواری نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی محکموں کیھ ریٹائرڈ ملازمین خود کو تنہا نہ سمجھیںایسوسی ایشن ان کے ساتھ کھڑی ہے وہ میر فضل ٹاؤن لطیف آباد میں دفتر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر انجینئر بشیر احمد کورائی، ڈسٹرکٹ صدر محمد علی خان ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک ماہ کے عرصے میں ایسوسی ایشن کا مضبوط اور متحرک نیٹ ورک قائم کیا جاچکا ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ملازمین جو کہ اپنے محکموں سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اس ہوشربا مہنگائی میں بڑی مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں بجٹ میں پنشن نہ بڑھاکر حکومت نے پنشنرز کو احساس کمتری میں مبتلا کردیاہے۔