سندھ حکومت ودیگر اداروں پر ایچ ڈی اے کے واجبات فوری ادا کرائے جائیں، بلدیہ اسٹاف

374

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین (سی بی اے) حیدر آباد کے چیئرمین حضورا مسیح، صدر علام محمد قریشی، سینئر نائب صدر اسماعیل شاہ، جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت، کشن گنگا ہری ودیگر نے ایچ ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہ نہ دینا انتظامیہ کا ظالمانہ اقدام ہے، مہنگائی کے اس دور میں آٹھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہ جاری نہیں کی جارہی۔ انہوں نے حکومت سندھ، سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے سندھ حکومت ودیگر اداروں پر ایچ ڈی اے کے واجبات فوری ادا کرائے جائیں تاکہ ملازمین کی تنخواہ ادا ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے یونین کی جدوجہد قابل ستائش ہیں، اسٹاف یونین ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔