لسبیلہ، ایرانی ڈیزل سے لوڈ گاڑیوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

342

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے لوڈ دو پک اپ گاڑیوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑ وںروپے بتائی جاتی ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کی انہیں خفیہ ذ س اطلاع ملی کہ نال سے حب جانے والی ایرانی ڈیزل سے لوڈ دو پک اپ میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کی جارہی ہے، جس پر پولیس نے وایارہ چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی۔ اسی اثناء میں ایرانی ڈیزل سے لوڈ دو پک اپ آتی ہوئی نظرآئیں جنہیں روک کرتلاشی لی دو گاڑی میں لوڈ ڈبوں میں چھپائی گئی 360کلوگرام منشیات برآمد کرلی جس میں 340کلوگرام کرسٹار اور 20 کلو ہیروئن شامل ہے۔ پولیس نے ملزمان فرید احمد، حفیظ اللہ اور عبدالحمید ساکنان واشک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔