دادو، چانڈیو اور سولنگی برادری کے درمیان تصفیہ 28 مارچ کو ہوگا

192

دادو (نمائندہ جسارت) دادو تھانہ اے سیکشن کی حدود محمد شاہ کالونی میں معمولی بات پر چانڈیو اور سولنگی برادری کے درمیان خونی تصادم کا معاملہ دونوں فریقین صلح کے لیے راضی ہوگئے فیصلہ 28 مارچ پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع دادو کے صدر ایم این اے رفیق احمد جمالی کی رہائشگاہ بہاولپور میں کیا جائے گا۔ سردار رفیق احمد جمالی، ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور ضلع کونسل دادو کے سابق چیئرمین سردار اشرف خان سولنگی کے سرپنچ میں فیصلہ ہوگا، یاد رہے دو سال قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود میں چانڈیو اور سولنگی برادری کے افراد کے درمیان بجلی کی تاریں گھروں کے اوپر سے گزارنے پر خونی تصادم ہوا تھا جس میں دونوں فریقین کے 4 افراد جاں کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، خونی تصادم کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس چھا گیا۔ متعدد خاندان نقل مکانی کرگئے تھے اور دوبارہ کسی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کے لیے پولیس پکٹ بھی قائم کی گئی تھی، تاہم تھانہ اے سیکشن پر دونوں فریقین پر الگ الگ مقدمات بھی درج ہیں۔