سکھر، صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’تجدید عہد وفا‘‘ کی تقریب

117

سکھر (نمائندہ جسارت) صرافہ بازار ایسوسی ایشن خدمت پینل کے نامزد صدر محمد آصف مغل جنرل سیکرٹری ذاکر بندھانی کی جانب سے 23 مارچ کو ’’تجدید عہد وفا‘‘ کے لیے 10 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ایس پی موٹر وے سکھر محمد جاوید، عبدالرزاق میمن اسلام آباد، حاجی شفیق کراچی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر عبدالرشید دائود پوتہ، نائب صدر محمد یامین، ایڈیشنل سیکرٹری محمد حنیف خان، جوائنٹ سیکرٹری محمد خلیل، فنانس سیکرٹری محمد یونس ودیگر اراکین بھی ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔