لاڑکانہ، کتوں نے 11 بچوں اور 4 خواتین سمیت 21 افراد کو کاٹ لیا

186

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے 11 بچوں اور 4 خواتین سمیت 21 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 4 سالہ سعد اللہ، 7 سالہ یونس، 8 سالہ رحیمہ بی بی، 9 سالہ عبدالکریم، فراز، 10 سالہ نعیم، 11 سالہ فرحان، 12 سالہ رشید، نذر حسین، 13 سالہ زلیخاں بی بی، 16 سالہ ممتاز، 24 سالہ بلاول، 35 سالہ صائمہ خاتون، ساجدہ خاتون، عبداللہ، 50 سالہ عبدالرئوف، 56 سالہ الطاف، حسینہ خاتون، 60 سالہ مختار خاتون اور عبدالجبار شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔