کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے14.2ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 18,946 رہی۔ سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.028ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.330 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.535 ارب روپے رہی۔