کراچی (سید وزیر علی قادری) دنیا نے جہاں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی کرلی ہے اور دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں سے وابستہ کئی فیڈریشنز نے اس کا روزانہ کا استعمال کو اپنے کاموں کا حصہ بنا دیا ہے وہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن اس سہولت سے محروم ہے۔ اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈال کر کھبی حکومتی سرپرستی اور کھبی اسپانسرز کی کمی کا رونا رونے والی قومی ہاکی فیڈریشن نے اس سلسلے میں کسی پیش رفت کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہنوز اپنی ویب سائٹ 2021 کی کوئی خبر یا سرگرمی اپنی آفیشنل فیب سائٹ پر نہیں آویزاں کی ہوئی ہے جبکہ آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی چیمپئن شپ کا بھی کوئی زکر نظر نہیںآرہا۔ شائقین ہاکی نے اس پر سخت کوفت کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فیڈریشن اپنی انتظامی ناکامیوں کو درست کرے ۔