حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ون وہیلنگ کرنیوالے 2درجن نو عمر لڑکوںکو گرفتارکرلیا۔ انچارج سیری انسپکٹرخادم حسین بھٹی نے عملے کے ہمراہ ٹنڈو محمد خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ون وہیلنگ کرنیوالے 2درجن منچلوںکو گرفتارکرکے 20سے زاید موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا۔ منچلے شرط لگا کر فتح چوک سے کھتراورہوسڑی چیک پوسٹ سے ہوتے ہوئے گلستان سرمست تک تیز رفتاری سے ون وہیلنگ کرتے ہیں جبکہ اس روڈ پر ہیوی ٹریفک معمول کا حصہ ہے جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہا تھا۔