کراچی(اسٹاف رپورٹر) گجر نالے پر تجاوزات کے نام پر لیز شدہ مکانات توڑنے کے خلاف لیز شدہ مکانوں کے 43 مزید مالکان نے اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل سے رجوع کرلیا۔ ایف بی ایریا،گلبہار،دھوبی گھاٹ کے مکینوں نے الطاف خواجہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں سندھ حکومت،کے ایم سی،کمشنر کراچی اورڈائریکٹر کچی آبادی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔