کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ضلع وسطی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سادہ پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔مقررین نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام کو خوش آئند اور کمیونٹی پولیسنگ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ضلع وسطی کی طرح شہرکے دیگراضلاع میںبھی سینٹرقائم کیے جائیں گے۔