کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس 115 بلدیہ ٹاؤن سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ تحریک لبیک نے اپنی گزشتہ کارکردگی سے مخالفین کے دلوں میں دھاک بٹھا دی ہے۔حکومت کی جانب سے فنڈز نہ دیے جانے کے باوجود محدود وسائل سے عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔