کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب صدر سرمد علی، جنرل سیکرٹری ناز آفرین سمیت تمام عہدیداروں کو ان کے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اے پی این ایس کی نئی منتخب باڈی صحافتی اقدار کو آگے بڑھائے گی اور مجھے امید ہے کہ اخباری صنعت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔